محدود وسائل کے باوجود ٹی ایم اے مستوج کا کردارقابل تحسین ہے۔صدر بازار بونی رحیم خان

تاجر حضرات بھی ارد گرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں کردار ادا کر یں۔صدر بازار بونی رحیم خان

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی )صدر بازار یونین بونی اپر چترال  رحیم خان نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ ٹی ایم او مستوج بونی بازار ایریا میں صفائی کے نظام کو درست رکھنے میں محدود وسائل کے باوجود تسلی بخش کردار ادا کر رہا ہے اس لیے وہ خراج تحسین کے مستحق ہے ۔ بونی بازار میں روزانہ کی بنیاد پر کچرے اور کوڑا کرکٹ جمع ہوتے ہیں انہیں اگر ایک دن نہ اٹھایا جائے تو بازار گندگی کی ڈھیر میں تبدیل ہوسکتا ہے صدر تجار نےتاجر برادری سے درخواست کی ہے کہ زمہ دار شہری ہونے کے ناطے اپنے حصے کا کام کریں تو ٹی ایم اے اسٹاف کے لیے اسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ کچرے وغیرہ کوڑا دان رکھ کر اس میں ڈالیے اور عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔بونی بازار کو صاف ستھرہ رکھنا نہ صرف ٹی ایم اے کی زمہ داری ہے بلکہ ہم سب کو اس میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔