تحصیل چئیرمین میر جمشید الدین اور سردار حکیم کی صوبائی وزیرخزانہ ووزیر قانون سے ملا قات

چترال(چترال ایکسپریس)تحصیل چیئرمین تور کہو موڑ کہو میر جمشید الدین اور تحصیل چیئرمین مستوج سردار حکیم نےصوبے کے مختلف تحصیل کونسل کے چیئر مینوں کے نمائندہ وفدکے ساتھ وزیر قانون ووزیر خزانہ آفتاب عالم آفریدی کے ساتھ ملا قات کی ملاقات میں صوبائی وزیر کے ساتھ علا قے کے مسائل گزشتہ دو سال سے بلدیاتی نما ئندوں کے فنڈ زکی بندش اورآنے والے بجٹ کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر صو بائی وزیر نے بلدیاتی نمائندگان کو یقین دہانی کرائی کہ جون میں آنے والے بجٹ میں ویلج کونسلوں اور تحصیل کونسلوں کے لئے ترقیاتی فنڈزکے ساتھ ویلج کونسل و تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کے مراعات کے لئے فنڈز مختص کریں گے۔بلدیاتی نمائندگان کی مو جودگی میں انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات اور سیکرٹری فنانس سے ٹیلی فونک بات چیت کرکے بلدیاتی نمائندگان کو گزشتہ دو سالوں سے  فنڈز کی بندش کی ازالہ کرنے کے لئے ان کو مزید دو سال اضافی دلوانے کی یقین دہانی کرائی اور  بلدیاتی نمائندگان کی وزیر بلدیات سے ملا قات کے لئے وقت بھی لیا جوکہ جمعہ کے دن بلدیاتی نمائندگان کی وفد صوبائی وزیر بلدیات سے ملا قات کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔