ٹیکس نافذ کرنے کے خلاف اپرچترال ریشن میں مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال

اپرچترال (چترال ایکسپریس ۔۔شہزاد احمد)ریشن سمیت پورے اپر چترال میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج
اج پورے اپر چترال میں ریشن  میں بھی مالاکنڈ ڈویژن میں متوقع ٹیکس نافذ کرنے کے خلاف مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا گیا تمام دکانیں کاروباری مراکز ہوٹل ریسٹورنٹ اور پٹرول پمپ بند رہے
ہڑتال کا اعلان ٹریڈ یونین مالاکنڈ ڈویژن نے کیا تھا ریشن میں آس سلسلے میں احتجاجی جلسہ بھی کیا گیا اس جلسے میں کاروباری حضرات ڈرائیور یونین سول سوسائٹی ال پارٹیز قائدین اور عمائدین ریشن نے شرکت کی مقررین نے کہا ہم پاکستان بننے سے لیکر اب تک پاکستان کے دوسرے علاقوں میں شہریوں کے لیے جو سہولتوں میسر ہیں ہم اسے آج تک محروم ہیں دوسری طرف قدرتی افات کی وجہ سے ہمارا نظام زندگی درہم برہم ہے حکومت کو چاہیے ہمارے بنیادی حقوق روڈ بجلی بانی اور ہسپتال اور نظام زندگی بنیادی سہولیات مکمل طور پر میسر نہیں ہونگے ہم کسی بھی قسم کا ٹیکس حکومت کو ادا نہیں کریں گے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔