گرم چشمہ گراؤنڈ کا مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں غیر معینہ مدت تک دھرنے کا فیصلہ۔ایل ڈی ایف کے زیرانتظام اجلاس

چترال (چترال ایکسپریس) گزشتہ دہائی سے گرم چشمہ گراؤنڈ کو متنازعہ بنانے کی جتنی کوشش کی جارہی ہے اس سے عوام لوٹ کوہ نے تنگ آکراحتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کے روزایل ڈی ایف کے زیر انتظام گرم چشمہ کے مقامی ہوٹل میں ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایل ڈی ایف کے ذمہ داران، سیاسی نمائندگان، ڈرائیور اور بازار یونین کے نمائندوں، نوجوانان لوٹ کوہ کے نمائندوں معتبرات لوٹ کوہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 مئی2024 دوپہر ایک بجے تک اگر گرم چشمہ گراؤنڈ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو علاقے کے عوام احتجاجاً غیر معینہ مدت کے لئے گرم چشمہ گراؤنڈ پر دھرنا دیں گے۔ دھرنے کا اختتام گراؤنڈ کے قابل قبول حل کے بغیر کسی صورت ممکن نہیں ہوگی۔
اجلاس کے شرکاء نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرم چشمہ گراؤنڈ کے مسئلے کو طول دینے کی وجہ سے علاقے میں دونوں فریق پریشانی کا شکار ہیں۔ اس لئے ہم آخری بار انتظامیہ اور گراؤنڈ سے متعلق تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ گرم چشمہ کے عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔