ڈی۔پی۔او آفس لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

چترال(چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے آفسران و جوانان کے جائز عرض ومعروض سننے کی خاطر اپنے آفس میں اردلی روم کا انعقاد کیا۔

مختلف تھانہ جات و چوکیات میں تعینات افسران و جوانان نے اردلی روم میں پیش ہوکر ڈی۔پی۔او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ڈی۔پی او نے موقع پر ان کے جائز مسائل فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

اس کے علاوہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے آفسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات بھی جاری کئے۔

ڈی۔پی۔اونے اس موقع پرکہا کہ اہلکاروں کے استعداد کار بڑھانے کی خاطر جائز عرض و معروض ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ساتھ ہی سزا جزا ءکا نظام بھی جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔