ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کا دورہ لوئر چترال.

چترال (چترال ایکسپریس)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان نے لوئر چترال کادورہ کیا۔

لوئر چترال پولیس کے افسران نے ار۔پی۔او ملاکنڈ کا لواری ٹنل میں پرتپاک استقبال کیا۔

اس کے بعد لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیمپ آفس دروش میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ڈی پی او لوئر چترال افتخار شاہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لاوی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ طارق نیاز، ایس ڈی پی او سرکل دروش احمد عیسی، ڈی ایس پی (ایس ایس یو) فروخ ذادہ، ڈپٹی پراجیکٹ منیجر ہائیڈرو پاور پروجیکٹ عمر خان، انچارج سیکیورٹی انجنیر سید احمد اور ایس ایچ او تھانہ دروش نے شرکت کی۔

پراجیکٹ انتظامیہ نے آر پی او ملاکنڈ کو پروجیکٹ کےحوالے سے بریفنگ دی۔ غیر ملکیوں کی سیکیورٹی اور پروجیکٹ سیکیورٹی کے حوالے سے آر پی او کو تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔

آر پی او ملاکنڈ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام پوائنٹس کا فزیکل جائزہ لیا اور سیکیورٹی کے انتظامات مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پراجیکٹ انتظامیہ کو اس او پیز کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کی درستگی کی ہدایت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔