اپر چترال گرین لشٹ میں لومڑیوں کی دیسی مرغیوں پر حملہ،کسانوں کو ہزاروں روپے کا نقصان

چترال (چترال ایکسپریس )اپر چترال کے گاؤں گرین لشٹ کے مقام پر لومڑیوں نے ایک ہی رات پندرہ دیسی مرغیاں ہڑپ لی جس سے کسانوں کو ہزاروں روپے کا نقصان لاحق ہوا۔ ممتاز سماجی کارکن اور پی ٹی آئی کے مقامی لیڈر اسلم شیروانی نے پریس کلب نیوز کو بتایاکہ علاقے کے لوگ محکمہ جنگلی حیات کے قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور لومڑیوں کو مارنے سے احتراز کررہے ہیں جس سے علاقے میں لومڑیوں نے اودھم مچارکھی ہے اور دیسی مرغیاں اورمرغابیوں پر اکثر حملہ کرتے رہتے ہیں لیکن گزشتہ رات کو مختلف گھروں میں حملہ کرکے ایک مرغابی سمیت 15دیسی مرغیاں کھاگئے جبکہ اہل علاقہ ان پر بھی فائر نہیں کھولا۔ انہوں نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس علاقے کو لومڑیوں سے پاک کیاجائے تاکہ کسانوں کو مزید نقصان نہ ہوسکے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔