دروش شیشی کوہ کے مقام پر گلگت سے آئے ہوئے مہمانوں کی گاڑی کو حادثہ سات افراد زخمی
چترال (چترال ایکسپریس )لوئر چترال تحصیل دروش شیشی کوہ پرصد کے مقام پر لینڈکروزر گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے سات افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلگت سے آئے ہوئے مہمانوں کی لینڈکروزر گاڑی بے قابو ہو کر اونچائی سے شیشی کوہ نالے میں جاگری، جس کی وجہ سے 7 افراد زخمی ہو گئے
ریسکیو1122 کی ٹیمیوں نے جائے حادثہ پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش منتقل کردیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں تین شدید زخمیوں کو پشاور ریفر کئے جانے کا امکان ظاہرکیا جارہا ہے، حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کا تعلق گلگت بلتستان سے بتایا جارہا ہے جو کہ شادی پر جانے والی گاڑیوں کے ساتھ مدک لشٹ جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا.زخمیوں میں شجاعت علی، آمین، اعظم خان،مبارک علی، دیدار علی، شاہد حسین اورسجاد علی شامل ہیں۔