چترال کے سیلاب اوربارش متاثرین کی فوری مالی امداد کی جائے۔نظار ولی شاہ

چترال (چترال ایکسپریس)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چترال نظارولی شاہ نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ سیلاب اور قیامت خیز بارشوں کی وجہ سے چترال میں بڑی پیمانے پر تباہی ہوئی ہے لوگوں کے مکانات منہدم ہوچکے ہیں اور وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں لیکن مرکزی اور صوبائی حکومت ان متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ گھروں کی جو سروے ہوچکی ہے انہی فوراً مالی امداد کی فراہمی یقینی بنایا جائے ۔۔۔بصورت دیگر یہ متاثرین احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ان متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔