لوئرچترال ملازمت سےسبکدوش ہونے والےپولیس افسر محمدولی شاہ کےاعزازمیں الوادعی تقریب
چترال (چترال ایکسپریس )لوئر چترال پولیس کے انتہائی خوش اخلاق اور فرض شناس آفیسر ایکٹنگ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد ولی شاہ کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں ایک پروقار الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان، ضلعی پولیس سربراہ لوئر چترال افتخار شاہ، ایس۔پی۔انوسٹگیشن عتیق الرحمن ,ڈی۔ایس۔پی و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے سبکدوش ہونے والے آفیسر کی کارکردگی اور صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوئر چترال پولیس کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ایکٹنگ ڈی۔ایس۔پی محمد ولی شاہ ایک قابل ,خوش اخلاق اور انتہائی فرض شناس افیسر تھے ان کے ریٹائرمنٹ سے محکمہ ایک قابل افیسر سے محروم ہوگیا ہے۔
تقریب میں شامل افسران نے ریٹائرد ہونے والے افیسر کا پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور آئیندہ کی زندگی, صحت اور سلامتی کے ساتھ گزارنے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب کے آخر میں چترالی روایتی چوغہ پہنا کر سبکدوش ہونے والے آفیسر کو سرکاری اغزاز کے ساتھ رخصت کیا گیا۔