چترال ٹاون نوجوان قتل کو خودکشی کارنگ دینے کی کوشش پولیس نےناکام بنادی۔

چترال (چترال ایکسپریس)چترال ٹاون سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کو لوئر چترال پولیس نے ناکام بنادیا۔

چند دن پہلے تھانہ ایون کے حدود علاقہ شیدی گہریت میں ایک نوجوان ظاہر الحق ولد محمد رحیم سکنہ شالدین چترال کا خودکشی کرنے کی اطلاع پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی ۔

تفتیشی ٹیم نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارات سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے قلیل عرصے میں نوجوان کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دینے والے شاطر ملزمان سید حکیم, زوجہ سید حکیم, نورینہ بی بی اور سلام بی بی ساکنان شیدی گہریت کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل بھی برامد کرلیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔