سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی، چوری شدہ موبائل فونز برامد
چترال (چترال ایکسپریس)سٹی پولیس چترال کی کامیاب کاروائی کرتے ہوئےایک لاکھ روپے مالیت کے چوری شدہ موبائل فونز برامد کرلئے۔
تھانہ سٹی چترال میں مسمی شعیب الرحمن سکنہ جغور نے اپنے دوکان سے ایک لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز چوری ہونے کی رپورٹ درج کی تھی۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین نے ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال SI منیرالملک اور IHC فہد غفار پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی تھی
تفتیشی ٹیم نے دوران تفتیش پیشہ وارانہ مہارت اور جدید طریقہ کار کو بروکار لاتے ہوئے چوری کے وردات میں ملوث ملزم انعام الدین ولد رحمت امین سکنہ ارسون کو ٹریس کرکے اس کے قبضے سے مال مسروقہ برامد کرلیااسے گرفتار کرلیا ۔
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ لوئر چترال پولیس