سید آباد لوئیر چترال میں سید آباد ویلفیئر کمپلیکس کی افتتاحی تقریب۔

چترال (چترال ایکسپریس)سید آباد آیون لوئیر چترال میں سید آباد ویلفیئر کمپلیکس کا افتتاحی تقریب منعقد ہوا۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان تھے ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔
دیگر شرکاء میں ایس ڈی پی او دروش , تحصیل چیئرمین دروش سید فرید جان،امیرجماعت اسلامی لوئر چترال مولانا جمشید احمد  , ایس ایچ او اور دیگر اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے تعلیم و تربیت سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے اخوت ویلفیئر فاؤنڈیشن چترال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں اس علاقے میں ویلفیئر کمپلیکس کی تعمیر کرکے بڑا اچھا اقدام کیا ابھی تک اس علاقے میں کوئی گورنمنٹ سکول بھی نہیں تھا۔ ہمیں اپنے معاشرے کو تعلیم کے زیور سے اراستہ بنانا ہوگا اسکے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے تعلیم کو عام بنانے کے لئے فلاحی اداروں کے تعاون کی اشد ضرورت ہے ۔

اس ادارے میں سنی طلباء کے علاؤہ کیلاش کمیونٹی کے طلباء اور اسماعیلی برادری کے بچوں کو بھی داخلے کی اولین ترجیح دیا جاۓ گا۔ تاکہ علاقے میں فرقہ واریت کا سوچ وجود میں نہ اۓ۔ اور ہم متحد قوم بن سکیں ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی خدمت کے لئے ہوتا ہے اور سید آباد میں کوئی سکول نہیں تھا۔ ضلعی انتظامیہ علاقے میں سکول کے تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھاۓ گی۔
ڈپٹی کمشنر نے تعلیم کے فروغ کیلۓ اخوت ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے شجر کاری مہم کے تحت سکول میں پودا بھی لگایا۔

زر الذهاب إلى الأعلى