دروش پولیس کی اشتہاری مجرموں کےخلاف کارروائی،مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
چترال (چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخواہ اخترحیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے زیر نگرانی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش احمد عیسی کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ دروش ایس آئی حیدر حسین اور ٹیم نے بدوران موبائل گشت دروش بازار میں لوئر چترال پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری فضل اکبر ولد محمد اکبر سکنہ ارندو گول کو گرفتار کرلیا۔
ملزم فضل اکبر 4/4/2023 کو رات 2 بجے مین روڈ پرانا فارسٹ چیک پوسٹ اڑیان ٹیک دروش میں پولیس موبائل وین کو دیکھ کر ایک پلاسٹک بوری روڈ پر چھوڑ کر بھگ گیا تھا, پلاسٹک بیگ کی تلاشی لینے پر اس میں 8 کلو 193 گرام چرس برآمد ہوا تھا ملزم کے خلاف 9DCNSA / 512 CRPC کے تحت مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش جاری تھی ۔