ڈی پی اولوئرچترال افتخارشاہ نےپولیس اسٹیشن ارندوکادورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔
چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے افغان بارڈر کے نزدیک پولیس اسٹیشن ارندو کا دورہ کرکے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈی پی او نےایس۔ایچ۔او تھانہ اور محرر سٹاف کو خصوصی ہدایت کی کہ تھانے آنے والے افراد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور انکی بھرپور قانونی معاونت کیا کریں
اس کے علاوہ تھانے کے سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا موجودہ حالات کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کرکے
ان کے زیر استعمال اسلحہ ایمونشین کو چیک کیا اور ہلمٹ و جیکٹ کے استعمال پر خصوصی ہدایت کی۔