شہزادی زہرا آغاخان کی لوئر چترال امد،پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات۔
چترال (چترال ایکسپریس)ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان کی صاحبزادی شہزادی زہرا آغا خان نے ہفتے کے روزلوئر چترال کا دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ، ایم۔پی۔اے لوئر چترال پرنس فاتح الملک علی ناصر، اے ڈی سی انور اور اسماعیلی کمیونٹی کے رہنماؤں نے ائرپورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کیا ۔
شہزادی زہرا نے آغاخان ڈئیگناسٹک سنٹر چترال اور آغا خان ہائر سکینڈری سکول فار بوائز سین لشٹ کا دورہ کیا۔شہزادی زہرہ آغا خان نے اکاآفس بلچ کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نےسرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کی تیاری کے ساتھ ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو روم/وئیرہاوس کا تفصیلی دورہ کیا اور اکا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) کا بھی مشاہدہ کیا۔دورہ کےدوران لوئر چترال پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے۔