اپرچترال پی ٹی آئی کااحتجاجی جلسہ،سیکرٹری یوتھ ونگ ڈاکٹرشفقت آیازکی خصوصی شرکت

اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہاٸی ،سابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کو تحفظ دینے اور عام انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کا مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف اپر چترال کے ہیڈکوراٹر بونی میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا۔احتجاجی جلسے میں جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا ڈاکٹر شفقت آیاز نے خصوصی طور پر شرکت کیں۔ احتجاجی جلسے میں چٸیرمین تحصیل کونسل موڑکہو/تورکہو اپر چترال میر جمشید الدین ، چٸیرمین تحصیل کونسل مستوج اپر چترال سردار حاکم ، پارٹی لیڈر شپ، پاکستان تحریک انصاف اپر چترال کے تنظیمی عہدیداراں ، پارٹی ورکرز اور عوام الناس کثیر تعداد میں موجود تھے۔جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ خیبر پختونخوا ڈاکٹر شفقت آیاز کا کوراغ اپر چترال میں پرتپاک استقبال کیا گیا اور بڑی ریلی کے ساتھ جب قافلہ ہیڈکوارٹر بونی میں داخل ہوا تو بڑے جلسے کی شکل اختیار کی۔ڈاکٹر شفقت ایاز ،چیٸرمین میر جمشید الدین ،چیٸرمین سردار حاکم ،محمد ہارون اور دیگر مقررین نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی بھر پور انداز میں مذمت کی اوران کی فوری رہاٸی ،سابق وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید کو تحفظ دینے اور عام انتخابات 2024 میں پاکستان تحریک انصاف کی چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی جلسے کے بعد مین چوک بونی سے بازار کے وسط تک احتجاجی واک بھی کیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔