چترال پولیس کی کوششوں سےبھائیوں کے درمیان جائیداد کاسنگین تنازعہ ختم

چترال(چترال ایکسپریس)لوئر چترال پولیس کی احسن اقدام سےسگے بھائیوں کے درمیان جائداد کا سنگین تنازعہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے خصوصی احکامات پر عوام کے درمیان تنازعات کو باہمی صلح اور اتفاق رائے سے حل کیا جارہا ہے۔

علاقہ راغ کوغوزی سے تعلق رکھنے والے سگے بھائیوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ ہوکر سنگین حالات اختیار ہونے کا اندیشہ تھا ۔ایس۔ایچ۔او تھانہ کوغوزی ایس آئی رحیم بیگ نے فریقین کو تھانے بلاکر راضی نامہ کرکے رنجش کو ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ۔

فریقین نے تھانے میں ایس۔ایچ۔او تھانہ کوغوزی سب انسپکٹر رحیم بیگ کی موجودگی میں تنازعے کو ختم کرکے ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوگئے۔

زر الذهاب إلى الأعلى