چترال،قومی وصوبائی اسمبلی امیدواروں کو انتخابی اخرجات کی تفصیلات جمع کرنے کی آخری نوٹس

چترال (چترال ایکسپریس)ضلعی الیکشن کمشنرچترال /اپر سے جاری ایک پریس ریلیز کے ذریعہ
عام انتخابات 2024 میں حلقہ NA-I(چترال اپر و لوئر ) ، PK-I(اپر چترال )، PK-2(لوئر چترال )سے مدمقابل تمام امیدواران کو بذریعہ نوٹس ہذا مطلع کیا گیا ہے کہ وہ اپنے انتخابی اخراجات (فارم سی)بمع رسیدیں ، پوسٹر کی کاپی اور بنک اسٹیٹمنٹ متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر آفس میں یکم جون2024 تک ہرصورت میں جمع کرادیں۔ اس ضمن میں تمام اُمیدواران کو ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے تین بار شو کازنوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں اور یہ اسی تسلسل کی آخری نوٹس ہے ۔لہذا مقررہ تاریخ تک انتخابی اخراجات کی تفصیل مندرجہ بالا فارم پُر کرکے دیگر دستاویزات کےساتھ زیر دستخطی کے آفس میں جمع کریں۔
بصورت دیگر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ، الیکشن ایکٹ2017 ،کی شق -136 کے مطابق ضروری قانونی کارروائی کی جائیگی ۔
(فارم سی زیردستخطی کے دفتراورالیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹwww.ecp.gov.pk سے حاصل کیا جاسکتا ہے )

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔