آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس چترال لوئر کےزیر اہتمام صوبائی بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اورریلی

چترال (چترال ایکسپریس) 29 مئی کوآل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس چترال لوئرکے زیر اہتمام حالیہ صوبائی بجٹ کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ اور پریس کلب تک ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت امیر الملک صدر اگیگا چترال لوئر نے کی ۔ مظاہرین نے نے صوبائی بجٹ کو یکسر مسترد کیا۔ اور مہنگائی کی اس دور میں اسے ملازمین کے ساتھ مذاق قرار دیا۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا یہ کہ

1.مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے ۔
2.ہاوس رینٹ ، میڈیکل ، اور کنونس الاؤنس کو موجودہ مارکیٹ ریٹ پر دیا جائے ۔
3.اصلاحات کے نام پر پنشن کٹوتی کو بند کیا جائے اور پنشن کا سابقہ طریقہ کار بحال کیا جائے ۔
4.اساتذہ آپ گریڈیشن کابینہ سے منظور ہوچکا ہے جو کہ قانون بن چکا ہے اس کا نوٹیفکیشن فی الفور جاری کیا جائے ۔
5.۔ مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں غیر آئینی ،غیر قانونی تفریق کو ختم کیا جائے۔
6.. مرکزی حکومت آنے والے بجٹ میں سرکاری ملازمین کےلئے جو ریلیف مختص کرے۔ اسی طرز پر صوبائی حکومت بھی ملازمین کو ریلیف فراہم کرے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔