انتقال پرملال:سابق اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ محکمہ ڈاک خانہ خالد جمیل لال انتقال کرگئے
اپر چترال(جمشیداحمد) اپر چترال بونی کے معروف شخصیت سابق اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ محکمہ ڈاک خانہ خالد جمیل لال انتقال کرگئے۔ مرحوم پروفیسر خالد پرویزاور سجاد خسرو کے والد بزرگوار، جاوید خسرو لال, ارشاد جاوید ایڈوکیٹ اور بادشاہ لال کے بڑے بھائی تھے مرحوم ایک خوش اخلاق اور سماجی شخصیت تھےعلاقہ بونی اور براداری میں ان کی کمی یقینا محسوس کی جائے گی مرحوم کو بدھ کے روز ان کے ابائی قبرستان کروئی جنالی بونی میں سپرد خاک کیا گیا۔