بازار یونین بونی اپر کا مسائل کے حل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے سلسلے تحصیلد الیاس احمد کے ساتھ میٹنگ ۔
اپرچترال(چترال ایکسپریس )13مئی کوبونی بازار کابینہ کی ایک غیر معمولی میٹنگ (بونی بازار کے ساتھ ساتھ عوامی نوعیت کے مسائل) پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے مفید میٹنگ منعقد ہوئی تھی ۔ڈپٹی کمشنر اپر نے مسائل کے اہمیت کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو باقاعدہ خط جاری کرکے ہدایت کی تھی کہ ان مسئلوں پر توجہ دیکر حل تلاش کی جائے۔جمعرات کے روز اس سلسلے میں باقاعدہ دوسری میٹنگ تحصیلدار مستوج الیاس احمدکی صدارت میں منعقد ہوا۔ بازار یونین بونی کی سربراہی صدر بازار رحیم خان کر رہے تھے جب کہ وفد میں نائب صدر عبدالجبار ،ذاکر زخمی اور غلام ربانی شریک تھے۔
محکمہ جات کے نمائندہ گان ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ،ٹی ایم او مستوج،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر،اس میٹنگ میں موجود تھے۔اس میٹنگ میں عوام کی نمائندہ کے طور پر بونی کے معروف سیاسی وا سماجی شخصیت فرمان مراد بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں ہر مسلے پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اور باہمی اتفاق سے ہر مسلے کا حل نکالنے کے لیےسنجیدہ اور اطمینان بخش فیصلے کیے گئے۔بعض مسئلوں کی حل کی راہ میں قانونی پیچیدگیوں پر درمیانی راستہ نکالنے پر اتفاق ہوا۔ان مسلوں میں پینے کا پانی ،پبلک واش روم کے مسلے ، ٹریفک کے بے ہنگام اور بے ترتیب نظام کو ترتیب میں لانا، مین بازار چوک تا کروئی جنالی روڈ کی انتہائی ناگفتہ بہ حالات سے دوکاندار اور عوام کو درپیش مشکلات ،اوارہ کتوں کی بہتات سے پیدا شدہ صورت حال اور حالیہ اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کے بعد ثمرات عوام تک پہنچانا شامل تھے۔ اگرچہ بازار یونین ان مسئلوں پر حکام کے توجہ مبذول کرنے کی جدوجہد کررہا ہے لیکن یہ سارے مسئلے نہ صرف بازار بلکہ عوامی نوعیت کے مسائل بھی ہیں۔اس پر توجہ نہ دینے کی صورت میں ائیے روز یہ مسائل بڑھتے جا رہے ہیں پھر ان پر قابو پانا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوگا ۔اس لیے بازار یونین عوامی منتخب نمائندہ گاں اور عوام سے بھی مطالبہ کیاہے کہ ان مسئلوں کو حل کرنے میں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔