جماعت اسلامی اپرچترال کے زیراہتمام فلسطین کےساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی اور جلسہ ۔
چترال(ذاکرمحمدزخمی)نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی اپر چترال کے زیر اہتمام جامعہ مسجد بونی سے مین بازار بونی چوک تک یکجہتی فلسطین کے سلسلے امیر جماعت اسلامی مولانا جاوید حسین کی قیادت میں ایک پر امن ریلی نکالی گئی۔
ریلی چوک بونی پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کی ۔مولانا جاوید حسین نے ریلی کے شراکا سے خطاب کرتے یوئے فلسطین کےنہتے مسلمانون پر اسرائیلی ظلم، بربریت اور جبر پر عالمی دنیا اور خصوصاً اسلامی ممالک اور پاکستان کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرمناک اوربے حسی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ
اسرائیل نے فلسطین میں نہ صرف مسلمان مردوں بلکہ بچوں اور خواتین پر جو بدترین ظلم کا بازار گرم کرکے نسل کشی پر اتر آئی ہے اس کا تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتا ۔برائے نام انسانی حقوق کے علم بردار اسرائیل کی ظلم و جبر روکنے میں شرم ناک حد تک بے بس دیکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور اسلامی ممالک کے سربراہان سے کھل کر فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔ جلسہ میں اسرائیل مردہ باد فلسطین پر ظلم بند کرو کے نعرے لگائے گئے اور آخر میں فلس طینی مسلمانوں کی آزادی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔