ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلسہ

حکومت کو 21 جون تک کا وقت دے دیا اگر 21 جون سے پہلے پہلے ہمارے مطالبات حل نہ کیے گئے تو سنگین نتائج ہوں گے

چترال (چترال ایکسپریس ۔۔شہزاد احمد)اتوار کے روز رمداس چوک ریشن میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف بھرپور احتجاجی جلسہ کیا گیا جلسے کی صدارت ریٹائر صوبیدارافسر علی شاہ صاحب نے کی مقررین میں  اکبر حسین ،  حاجی عبدرالرب، سید سردار حسین شاہ، نورعالم، نادر جنگ، ریٹائر پرنسپل صاحب الرحمن اور مولانا اکرام الدین  نمایاں تھے جلسے میں عوام ریشن کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقررین نے کہا ہم ایک سال سے سراپا احتجاج ہیں لیکن حکومت وقت اور انتظامیہ ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے مقررین نےحکومت کو 21 جون تک کا وقت دے دیا اگر 21 جون سے پہلے پہلے ہمارے مطالبات حل نہ کیے گئے تو سنگین نتائج ہوں گےاس کی تمام تر ذمہ داری حکومت اور انتظامیہ پر عائد ہوگی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔