یونیورسٹی آف چترال بی ایس کمپیوٹر سائنس کی طالبہ فریال کہکشاں امریکہ میں STEMSisters ایکسچینج پروگرام کے لیے منتخب

چترال(چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کی طالبہ فریال کہکشاں کو امریکہ میں STEMSisters ایکسچینج پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ فریال رحمت نذر خان کی بیٹی ہیں۔ ان کا تعلق اپر چترال سے ہے اور اس وقت فیض آباد ہون لوئر چترال میں مقیم ہیں۔

محترمہ فریال کہکشاں کو یونیورسٹی آف ڈیلاویئر اور واشنگٹن ڈی سی میں رکھا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان پاکستانی خواتین کو امریکی یونیورسٹیوں کے سمر انڈرگریجویٹ پروگراموں میں ان کی شرکت کے قابل بنا کر پاکستان اور بیرون ملک مستقبل کے کیریئر کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔