آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں “5جون ماحولیات کے عالمی دن” کی مناسبت سے اہم تقریب ۔
چترال (چترال ایکسپریس)ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے(فطرت کو ہماری ضرورت نہیں ہمیں فطرت کی ضرورت ہے) کی بنیادی تھیم کے تحت ایک اہم اور پروقار تقریب آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں سکول کی طالبات کے علاوہ کمیونٹی کے عمائدین ،مختلف سرکاری اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور اسمعیلی والنٹیئرز کافی تعداد میں شرکت کیں ۔
اس تقریب کے خصوصی مہمانان گرامی تحصیل دار تورکہو سلیم محمد خان ، ٹی ۔او۔ آر اجمل حسین اور پروفیسر رحمت حاصل تھے ۔ تقریب میں سکول کی طالبات مختلف بینرز ، ٹیبلوز ،
ڈرامے اور دیگر تخلیقی کاوشوں سے ماحولیات کے عالمی دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کو شعور و آگہی دینے کی بھرپور کوشش کیں ۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اجمل حسین نے
کہا کہ ماحولیات کے حوالے سے اس طرح کے تقریبات کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کو منعقد کرانا چاہیئے مگر آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ ہر سال ماحولیات اور دیگر سماجی مسائل سے متعلق عوام کو فکری شعور دینے کے حوالے سے اہم خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل دار تورکہو سلیم محمد خان نے
کہا کہ آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ چترال کا “ایچیسن” ہے ۔ یہاں نہ صرف بچیوں کو بہترین تعلیمی ماحول دی جارہی ہے بلکہ سماجی معاملات کو زیر بحث لانے کے لئے ایک فورم بھی مہیا کر رہی ہے ۔۔ تقریب کے آخر میں پرنسپل سلطانہ برہان الدین صاحبہ نے
شرکاء محفل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے خصوصاً بچوں سے
متعلق جو ناقص اشیائے خورد و نوش بک رہی ہیں ان پر پابندی لگنی چاہئے اور ماحولیات تباہ کرنے والی عناصر کی تدارک کے لئے مناسب اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ تقریب کا
اختتام اس عزم پر ہوئی کہ فطرت کو ہماری ضرورت نہیں ہمیں فطرت کی ضرورت ہے ۔