ڈسٹرکٹ پرائس ریویوکمیٹی اپرچترال کاایک اہم اجلاس زیرصدارت الیاس احمد تحصیلدارمستوج منعقدہوا۔
اپر چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پرائس ریویو کمیٹی اپر چترال کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت الیاس احمد تحصیلدار مستوج اسسٹنٹ کمشنر افس بونی میں منعقد ہوا۔
اس میٹنگ میں سب ڈویژنل پولیس افسر مستوج ، تحصیل میونسپل آفسر مستوج ، بازار یونین بونی کے صدرو جنرل سیکرٹری ، نانبائی یونین کے صدر ، قصائی یونین کے صدر، سوئٹس اینڈ بیکری یونین کے صدر اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی ۔
میٹنگ میں مختلف اشیاءخوردونوش کے اتار و چڑھاؤ پر بحث و مباحثہ کیا گیا اور اشیاء خوردونوش کے گزشتہ مرتب شدہ نرخنامے پر دوبارہ نظر ثانی کی گئی۔
اشیاء خوردونوش جن میں اٹا،دالیں،چاول، گھی، گوشت، سوئٹس کے گزشتہ نرخون پر پرنظر ثانی کرکے نیانرخ نامہ مرتب کیا گیا۔
تحصیلدار مستوج الیاس احمد نے جملہ شراکاء کو اگاہ کیا کہ نیا مرتب شدہ نرخنامہ ہر کاروباری مرکز کے کسی نمایان جگہے میں اویزاں کرنے ہوںگے۔
نرخنامہ ہذا کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جائے گا اور آئندہ اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ہر دکاندار اس امر کو یقینی بنانے کا پابند ہوگا۔
روٹی سمیت ڈبل روٹی، سموسہ، پکوڑا، رول، شکرپارہ، جلیبی اور دوسرے روزمرہ استعمال ہونے والے اشیاء خوردونوش کے نرخنامے بھی مرتب کئے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام کو شکایات کی صورت میں مندرجہ ذیل نمبرز پر کال کرنے کی ہدایت کی گئی۔
0943370355
0943470025