لوئرچترال پولیس کی کم سن ڈرائیورز/موٹرسائیکلسٹ کے خلاف خصوصی مہم جاری

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ کے احکامات پر لوئر چترال میں ممکنہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے خاطر کم سن موٹرسائیکلسٹ اور بغیر ہلمٹ کے موٹر سائکل چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ضلعی انتظامیہ نے ضلع ہذا میں دفعہ 144 نافذ کیا ہے جس کے تحت کم سن موٹر سائکلسٹ اور بغیر ہلمٹ کے موٹر سائکل چلانے پر پابندی ہے ۔

ڈی۔ایس پی ہیڈکوارٹر احمد عیسی کی سربراہی میں ٹریفک پولیس وارڈنز نے مختلف مقامات پر کم سن موٹرسائکلسٹ اور بغیر ہلمٹ موٹر سائکل چلانے والوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا ۔

ٰچترال لوئرپولیس کی طرف سے تمام والدین سے قانون کی پاسداری کرنے اور اپنے کم سن بچوں کو ہرگز گاڑی یا موٹر سائیکل نہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔