سکول کے طلباء کاگورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کے پرنسپل فضل سبحان کے تبادلے کے خلاف احتجاج

چترال (چترال ایکسپریس )گورنمنٹ سینٹینل ماڈل سکول چترال کے پرنسپل فضل سبحان کا سکول سے تبادلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سکول کے طلباء نے چترال پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا

اور اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ طالب علم رہنماؤں کا کہنا تھاکہ ڈیڑھ سال قبل پرنسپل فضل سبحان نے سکول کا چارج لے کر سکول کی حالت بدل دی تھی اور والدین پرائیویٹ سکولوں سے اپنے بچوں کو اٹھا کر یہاں داخل کررہے تھے۔انہوں نے پرنسپل کے بے وقت تبادلے کو سکول کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ سکول کے طلباء کے ساتھ کھلی دشمنی ہے جبکہ پرنسپل کے تبادلے کی خبر سے سکول کے طالب علموں میں مایوسی اور غم پھیل گئی ہے جوان کی زندگیوں کو سنوارنے کا کام شروع کیا تھاجبکہ اپنی جیب سے نادار اور غریب بچوں کی کفالت بھی کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ سکول کے تمام طلباء پرنسپل کے تبادلے کی منسوخی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔