آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال لوئر کے صدر نثار احمد کی الیکشن کمیشنر سے ملاقات۔ٹریننگ معاوضے اداکرنے کامطالبہ

چترال (چترال ایکسپریس)آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال لوئر کے صدر نثار احمد نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں نائب صدر آل ٹیچرز ایسوسی ایشن چترال لوئر عبدالعزیز خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 ملاقات میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر سے ان اساتذہ کرام کو بھی ٹریننگ کے معاوضے ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا جنہوں ٹریننگ کی لیکن لیکن نامعلوم وجوہات کی وجہ سے جنرل الیکشن میں ان کی ڈیوٹی نہیں لگی۔ڈسٹرک الیکشن کمیشنر نے حکام بالا سے مشاورت کے بعد اساتذہ کو ٹریننگ کے معاوضے ادا کرنے کی یقین دہانی کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔