آغوش الخدمت چترال میں ایک روزہ “بک فیر” کا انعقاد

چترال( چترال ایکسپریس)آغوش الخدمت چترال میں ایک روزہ “بک فیر” کا انعقادہوا۔ امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد ، چیئرمین روز چترال برادر ہدایت اللہ اور چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی آغوش چترال حاجی مغفرت شاہ نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ کتاب میلہ میں چترال کے مختلف کتب خانوں اور اداروں کی طرف سے اسٹال لگائے گئے تھے۔ مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات” بک فیر” میں شریک ہوئیں اور کتابوں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شریک ہوئے ، معزز مہمانوں نے آغوش چترال کی طرف سے بک فیر کے انعقاد کی تعریف کی اور اس عمل کو طلبہ و طالبات کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے آئندہ بڑے پیمانے پر اس کے انعقاد کی تجویز دی۔ آغوش الخدمت چترال میں ہر سال ایک روزہ کتاب میلے کا اہتمام کیاجاتا ہے، جس کا مقصد طلبہ و طالبات میں کتب بینی اور کتاب سے دلچسپی کے عمل کو فروغ دینا ہے۔ واضح رہے کہ آغوش الخدمت چترال کفالت یتامیٰ کا ادارہ ہے، جہاں چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باپ کی شفقت سے محروم بچے بہترین رہائشی سہولیات میں رہتے ہوئے زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔