شندور پولو فیسٹیول 2024 کے لئے کھیلاڑیوں کاانتخاب،ناصراللہ چترال اے ٹیم میں شامل

چترال(چترال ایکسپریس)شندور پولو فیسٹیول 2024 کے لئے کھیلاڑیوں کے انتخاب بلخصوص پولو پلئیر ناصراللہ کو چترال اے ٹیم میں کھیلانے کے سلسلے میں پولو جیوری کمیٹی چترال کا ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔

اس میٹنگ میں صدر پولو ایسوسیشن چترال شہزادہ سکندرالملک اور جیوری کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔

میٹنگ میں یہ طے پایا کہ چونکہ ناصر اللہ ایک بہترین پولو پلئیر ہے اور اس نے پری شندور پولو ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا تھا۔ اس لئے پولو سلیکش قوانین میں ایک مرتبہ ترمیم کرکے اس کو چترال پولو اے ٹیم میں کھیلانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

لہذا متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوا کہ ناصر اللہ اس سال چترال اے پولو ٹیم میں کھیلے گا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے پولو ایسوسیشن چترال کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔