بونی بوزند تورکھو روڈ کی سکیم پرکام شروع کرنے کیلئے فنڈ جاری کرنے پربشارت احمد،ایم این اے اورڈپٹی اسپیکر کا شکریہ

چترال(چترال ایکسپریس)تورکھو موڑکھو کے تحصیل ناظم میرجمشید الدین نے بونی بوزند تورکھو روڈ کی جاری سکیم پرکام دوبارہ شروع کرنے کیلئے فنڈ جاری کرنے میں تعاون اور کردارادا کرنے پر ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات بشارت احمد اور وزیراعظم آفس کے معراج کا خصوصی طورپر شکریہ اداکیاہے۔ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وفاق کی طرف سے مورخہ12جون 2024کو بونی بوزوند تورکھو روڈ کے لئے گرانٹ نمبر57کے تحت گیارہ کروڑ دولاکھ اٹھائیس ہزار راپے ریلیز کرکے دفتری لیٹر نمبرF-4/2/2020 PE IV -174کے ذریعے صوبائی حکومت کو جاری کئے گئے ہیں صوبائی حکومت اس پرکام شروع کرے گی۔وفاق سے فنڈ لانے میں عوامی نمائندوں کو وزارت مواصلات کے بشارت احمد اور وزیراعظم آفس کے معراج کا تعاون حاصل رہا۔میرجمشید الدین نے عوام تورکھو کی طرف سے ایم این اے عبداللطیف،ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی ثریا بی بی،بشارت احمد اور وزیراعظم کے پروٹوکول افیسر معراج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔