لوئر چترال،ڈی۔ایس۔پی مبارک احمد اپنی مدت ملازمت پوری کرکےسبکدوش

چترال(چترال ایکسپریس)لوئر چترال پولیس کےڈی۔ایس۔پی مبارک احمد اپنی مدت ملازمت پوری کرکے پولیس ڈپارٹمنٹ سے باعزت سبکدوش ہوئے

محکمہ پولیس سے سبکدوش ہونے والے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اف پولیس مبارک احمد کے اعزاز میں پولیس لائن لوئر چترال میں الوادعی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی۔پی۔او لوئر افتخار شاہ نے پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

الوداعی پروگرام میں ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین، ایس ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ، ڈی۔ایس۔پی۔ٹوارزم پولیس شیر راجہ، ڈی۔ایس۔پی۔انوسٹی گیشین عزیزالدین ، ریزرو انسپکٹر پولیس لائن قربان خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نےکہاکہ ایک پولیس ملازم اپنی زندگی کا بڑا حصہ عوام کی خدمت کی غرض سے دن رات اور گرمی سردی کے موسم کی پرواہ کئے بغیر صرف کرتا ہے۔ اس دوران پولیس ملازم کار سرکار کی انجام دہی میں کئی مشکلات کا سامناکرتا ہے۔ عوام الناس کی خدمت کے سلسلے میں پیش آنے والی مشکلات کا اللہ کے ہاں بہت بڑا اجر ہے۔ انہوں نے ملازمت سے سبکدوش ہونے والے ڈی۔ایس. پی کی حاضر باشی، عوام اور پولیس جوانوں کے ساتھ حسن سلوک کی تعریف کی.

اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسر نے ان کے اعزاز میں الوداعی پروگرام منعقد کرنے پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کے آخر میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ اور دیگر افسران نے ریٹائرڈ ہونے والے افسر کو تحائف پیش کئیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى