گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی کیمپ افس کاقیام ۔

اپرچترال(ذاکرمحمدزخمی)گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں بورڈ اف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کی کیمپ افس کاقیام ۔اپر چترال کے ضلع بننے کے بعد کیمپ کا مطالبہ اپر ضلع کی ایک دیرینہ مطالبہ تھااس کے لئے عرصے سے کوشیشں کی جارہی تھی تاہم گذشتہ سال چیرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصیراللہ یوسفزئی کے بونی امدپر دی ای او اپرچترال مفتاح الدین اور ہائی سکول بونی کے اساتذہ کرام کے پرزور مطالبے پر اس کی منظوری دی گیئ۔ یہاں پر اپر ریجن کے بورڈ سے متعلق زیادہ تر امور جن کے لیۓ پہلے لوئیر چترال جاناپڑتاتھا اب یہ امور اس کیمپ افس سے انجام دئیے جاینگے۔اس کے لیے عوام اپرچترال  چیرمین یوسفزیی کا شکریہ اداکیاہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔