آل پیٹیشن رائیٹرز ایسوسی ایشن لویر چترال کے انتخابات میں ظہیر الدین بابر صدرمنتخب

چترال (چترال ایکسپریس ) آل پیٹیشن رائیٹرز ایسوسی ایشن لویر چترال کے گرماگرم انتخابات میں ظہیر الدین بابر نے سروو خان کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے صدرمنتخب ہوگئے۔ پولنگ جمعرات کے روز کچہری روڈ میں قائم پولنگ اسٹیشن میں منعقد ہوئے جن کی نگرانی سینئر وکیل فدا محمد رضوی لال نے کی۔ الیکشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق راغ گاؤں سے تعلق رکھنے والے پیٹیشن رائٹر ظہیر الدین بابر نے 14اور ان کے مد مقابل موڑین موری کے سرور خان 9ووٹ لے سکے۔ فدامحمد رضوی لال نے میڈیا کو بتایاکہ ووٹروں کا ٹرن آوٹ ریٹ 96فیصد رہا جس میں 24میں سے 23پٹیشن رائٹروں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ کا عمل انتہائی پرامن اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوا۔ پولنگ کے دوران امیدوار سرور خان نے میڈیا کے سامنے اپنی فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاتھاکہ اپنی کارکردگی اور کمیونٹی کو اپنی شاندار خدمات کی بنا پر وہ اپنی کامیابی کی سوفیصد امید رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔