جامعتہ البنات آرکھاڑ ایون میں کامیابی حاصل کرنے والےطالبات کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد

چترال ( محکم الدین ) ممتاز دینی درسگاہ جامعتہ البنات آرکھاڑ ایون میں وفاق المدارس کے سالانہ امتحان میں امتیازی نمروں سے کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ کیلئے ان کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی ۔ جس کے مہمان خصوصی جید عالم دین شیخ الحدیث و مہتمم جامعہ خلفائے راشدین کراچی مفتی احمد ممتاز تھے ۔ جبکہ مقامی علماء و فضلاء کی بڑی تعداد نے اس تقریب با برکت میں شرکت کی ۔ مولانا رحیم الدین نے نظامت کے فرائض انجام دی ، قاری شعیب اور قاری ہدایت الرحمن نے تلاوت کی ، قاری سمیع و دیگر نے نعت رسول مقبول پیش کی ، مولانا جمشید نے مدارس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ، مہتمم جامعتہ البنات قاضی شیخ الاسلام نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے تقریب کو رونق بخشنے پر مہمان خصوصی و دیگر معززین کا شکریہ ادا کیا ۔ اور جامعہ کی علمی سرگرمیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ۔ کہ سن 2000 میں مدرسے کی بنیاد رکھی گئی ۔ 2007 میں وفاق المدارس کے ساتھ الحاق ہوا ۔ اور چار سالہ کورس طالبات کو پڑھا یا گیا ۔ بعد آزان وفاق نے نصاب کا دورانیہ چھ سال تک بڑھایا ۔ اب نصاب اسی ہدایت کے مطابق پڑھائے جاتے ہیں ۔ اور کئی طالبات نصاب مکمل کرکے فارغ التحصیل ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جامعہ ھذا نے 2021 میں صوبے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ اسی طرح 2024 میں بھی جامعہ نے صوبائی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ جو کہ جامعہ کے اساتذہ کی بھر پور رہنمائی اور طالبات کی علم کے ساتھ محبت اور دلچسپی کا مظہر ہے ۔ بعد آزان مہمان خصوصی نے بخاری شریف کا درس دیتے ہوئےمسلمانوں کی کوتاہیوں اور ان کے نتیجے میں اللہ پاک کی ناراضگی کے باعث امت کی زبوں حالی پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور موبائل کے استعمال ، تصویر کشی کے بارے میں شرعی احکامات ، بدنظری کے نقصانات ، حلال کمائی کے فوائد ، بہن بیٹیوں کو جائداد میں حصہ دینے ،فرض شناسی اور حقوق العباد سمیت زندگی کے تمام پہلووں پر تفصیل روشنی ڈالی ۔اور حاضرین سے سیات سے پرہیز کرنے کے حوالے سے باقاعدہ طور پر عہد لیا ۔ بعد آزان مہمان خصوصی کے ہاتھوں امتیازی نمر حاص کرنے والی طالبات میں شیلڈ تقسیم کئے گئے ۔ جنہیں ان کے خاندان کے مردوں نے حاصل کئے ۔ شیلڈ حاصل کرنے والوں میں دورہ حدیث میں صوبائی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی بنت شیخ الاسلام ، و بنت عمرہ خان صحن ایون اور تجوید للعالمات بنت شاہ بول و بنت قاضی مطیع الرحمن بروز کے نام شامل ہیں ۔

زر الذهاب إلى الأعلى