ڈپٹی اسپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی ثریا بی بی کا دورہ موڑکھو, وریجون میں عوامی اجتماع سے خطاب۔

اپر چترال (جمشیداحمد)ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اور ایم پی اے اپر چترال ثریا بی بی نے پیرکے روز ہیڈکواٹر موڑکھو وریجون کا دورہ کیا وریجون میں عوامی اجتماع سے خطاب کی جس میں پارٹی قائدیں کارکناں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نےشرکت کی الیکشن 2024 میں کامیابی کے بعد ایم پی اے اپر چترال ثریا بی بی کا موڑکھو کایہ پہلا دورہ تھا ان کے ہمراہ تحریک انصاف اپر چترال کے جنرل سکرٹری علاوہ الدیں عرفی ،سابق چیرمین فضل الرحمن، ٹی ایم اوموڑکھو امین الرحمن، سابق ہیڈماسٹر محمد حبیب ودیگر موجود تھے پروگرام میں مختصر شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں زارنبی, رحمت ولی, شیرحسین شاہ نے موقع پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور انہیں پارئی ٹوپیاں پہنائی گئی۔ نوجواں قیادت تحریک انصاف تحصیل موڑکھو شیر حسین نے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے مہماناں گرامی اور حاضریں کو خوش امدید کہا ممبرویلج کونسل گہت وریجون سلطان حسین سالک نے مہمان کو سی پاس نامہ پیش کیا اور علاقے کی مسائل سے انہیں اگاہ کیا۔جن میں موڑکھو روڈ کی ہیڈکواٹروریجون تک کشادگی اور پختہ گی ,ارایچ سی ہسپتال دراسن موڑکھو میں ڈاکٹرزنہ ہونا ہسپتال کے لیے ڈاکٹر کی تعیناتی, وی سی گہت میں بچوں کے لیے مڈل سکول کی منظوری اوردوسرے دیگر شامل تھے جنرل سکرٹری اپر چترال علاوالدیں عرفی نے  بھی خطاب کیا۔ا ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے حاصرین سے خطاب میں کہا کہ حالیہ الیکشن نے اپر چترال کے عوام نے ہر مشکلات کے باوجود تحریک انصاف کے امیدواروں کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرکے ہم پر اعتماد کیا ہم قوم کی توقعات پر پوری طرح اترنے کی کوشش کریں گے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔موڑکھو ہیڈکواٹر روڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا فلحال صوبائی بجٹ پیش ہوچکا ہے سڑکوں کی کشادگی اور پختگی میں ہر سال حکومت کی خطیر رقم خرچ ہوتی ہے اس سال مزکورہ سڑک کی تعمیر ممکن نہیں اگلے سال اس روڈ کو حکومتی صوبائی اے ڈی پی میں شامل کرکے تعمیر کی جائے گی ہسپتال میں ڈاکٹر نہ ہونے کی مسلے کو متعلقہ ڈی ایچ او سے بات کرکے فوری مسلہ حل کرنے کی کوشش کرونگی۔موڑکھو کا درینہ مطالبہ نہر اتھک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اس میگا پراجکٹ کی تعمیر میں حکومت کی خطیر رقم خرچ ہورہی ہیں اس سلسلے میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ایشن بنک کے تھرو اس کے لیے کوشش جاری ہے اور منصوبہ پراسس میں ہے انشا اللہ اس سال اگست کے اخر تک اس میگا پراجکٹ پر کام کا اغاز کیا جائے گا۔گہت مڈل سکول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ صوبائی حکومت محکمہ تعلیم کوبہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے گہت مڈل سکول کی منظوری کے لیے بھی بہت جلد کوشش کی جائے گی اس کے علاوہ یونین کونسل موڑکھو میں ابپاشی اور ابنوشی کےمختلف اسکیموں کے لیے کوشش کی جائے گی۔بعض ضروری چھوٹے چھوٹے کام وی سی سطح پر ٹی ایم اے کے زریعے کرانے کی کوشش کی جائے گی نظامت کی فرائیض احسان الحق نے انجام دیں
بعد میں موڑکھو میں بعض منصوبوں کا افتتاح بھی کیا گیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى