پاک ارمی کی انجینیئرزکور کی ٹیم نے شائ داس کے مقام پر نالے پر پل قائم کر دیا

چترال (چترال ایکسپریس)پاک ارمی کی انجینیئرزکور کی ٹیم نے اپر چترال لاسپور میں شائی داس کے مقام پر نالے پر پل قائم کر دیا ہے .
اس پل کی تعمیر سے چترال مستوج اور شندور کی ٹریفک کو بہت سہولت میسر ہوگی ۔
شائی داس کے مقام پر پل کی تعمیر سے ان علاقوں کی مقامی آبادی کو جہاں آمد و رفت کے لیے آسانی میسر ہوئی ہے وہی ان خوبصورت ترین علاقوں میں سیاحت کافروغ مزید بہتر ہوگا ۔
واضح رہے کہ ماضی میں اس جگہ پر شندور میلہ کے موقع پر بھی پاک ارمی عارضی طور پر پل قائم کرتی رہی ہے جب کہ اب یہ پل مستقل طورپر  قائم رکھا جائے گا ۔
شائی داس پل کے قیام سے مقامی آبادی نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔