ڈی۔پی۔او آفس لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کاانعقاد۔

ڈی۔پی۔او آفس بلچ لوئر چترال میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے رواں ہفتے کے دوران اچھی کارکردگی دیکھانے والے آفسران و جوانان میں تعریفی اسناد تقسیم کئے.

انہوں نے آفسران و جوانان کے جائز عرض ومعروض سننے کی خاطر باری باری طلب کرکے موقع پر انکے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

 اس موقع پرڈی۔پی۔او نے کہا کہ اہلکاروں کے استعداد کار بڑھانے کی خاطر جائز عرض و معروض ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ساتھ ہی سزا جزاء کا نظام بھی جاری رکھیں گے۔

زر الذهاب إلى الأعلى