چترال عشریت میں کرولا کار حادثہ، دو افراد جان بحق تین زخمی ۔

چترال ( چترال ایکسپریس ) لوئر چترال دروش عشیریت کوچان گول کے مقام پر کورولا گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد جان بحق اور تین زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے حادثے کے جگہ پہنچ کر  زخمی ہونے والے تین افراد کو ابتدائی طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش منتقل کردیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاؤن ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے 5 افراد چترال آرہے تھے۔حادثے میں برکت علی ولد نچیب زادہ ساکن  کارودار دیر اپر اور مشتاق آحمد ولد تاج محمد خان ساکن عزیز آباد چارسدہ جان بحق جبکہ اعجاز الحق ولد اسرار محمد ساکن تاڑو کلے چارسدہ،ظفر احمد ولد خان  بہادر  ساکن دیر چکیاتن اور صلاح الدین ولد شمس الدین ساکن چارسدہ زخمی ہوگئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔