چترال پولیس کی کارروائی،اشتہاری مجرم گرفتار

چترال (چترال ایکسپریس)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات پر ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے زیر نگرانی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی منیرالملک اور ٹیم نے دوران ناکہ بندی پولیس اسٹیشن شغور کو مقدمہ علت نمبر 15 مورخہ09/04/2024جرم پی پی سی170/419/420میں مطلوب اشتہاری مجرم سبحان الدین ولد حسین خان سکنہ موژدہ کوشٹ اپر چترال کو گرفتار کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى