سیدسردارحسین شاہ کی اپرچترال روڈ حادثے میں جان بحق ہونے والے اورزخمیوں کے اہل وعیال کومعاوضہ دینے کامطالبہ
چترال(چترال ایکسپریس)سابق ممبرصوبائی اسمبلی اپرچترال سیدسردارحسین شاہ نے پلموٹھینگ بریپ کے مقام پرٹیوٹالینڈکروزرگاڑی کے المناک حادثے میں جان بحق اورزخمی ہونے والے افرادکے لواحقین کے ساتھ ہمددری اورانسانی جانوں کے ضیاع پرانتہائی دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومیں کے درجات بلندفرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اورزخمیوں کوجلد صحت یابی نصیب کرے اور سوگوارخاندانوں کوصبرجمیل عطاء فرمائے۔سیدسردارحسین شاہ نے اس دلخراش واقعے میں جان بحق ہونے والے اورزخمیوں کے اہل وعیال کوسرکاری طورمعاوضہ دینےاورسڑکوں کی کشادگی پرفوری کام شروع کرنے کامطالبہ کیاہے ۔ انہوں نے تعزیتی بیان میں متاثریں کے ورثاء کوہرممکن تعاون کی یقینی دہانی کراتے ہوئےکہاہےکہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔