اوچشٹ میں رہائش پذیر نوجوان کی خودکشی،جغور میں ایک شخص موٹر سائیکل ٹکر سے جان بحق

چترال (چترال ایکسپریس) چترال کے نواحی گاؤں اوچشٹ میں رہائش پذیر ایک نوجوان نےپستول سے فائر کرکے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا جس کی فوری وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ چترال پولیس کے ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب 21سالہ نوجوان اسلام الدین ولد گل راز نے اپنے گھر کے کمرے میں اپنے آپ پر پستول سے فائر کردیا جس سے موقع پر ان کی موت واقع ہوئی۔ خودکشی کرنے والے نوجوان کا تعلق دروش کے علاقہ جنجریت کوہ سے تھا جوکہ اس وقت اوچشٹ گاؤں میں آباد تھے۔ چترال پولیس نے لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174کے تحت موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے انکوائری شروع کردی ہے۔ اس سے ایک دن قبل چترال ٹاؤن کے ژوغور کے مقام پر ایک موٹر سائیکل سوار نے رضاندہ سے تعلق رکھنے والے شخص خورشید لال کو ٹکر مار دیا جس سے وہ موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ متوفی کے ورثاء نے موٹر سائیکل سوار کو معاف کردیا۔

۔۔۔

زر الذهاب إلى الأعلى