معروف سیاسی و سماجی شخصیت سہروردی خان یفتالیٰ پی پی پی میں شامل
چترال (چترال ایکسپریس)معروف سیاسی و سماجی شخصیت سابق امیدوار برائے تحصیل میئر سہروردی خان یفتالیٰ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،اپر چترال لاسپور ہرچین میں ان کے گھر میں ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر سابق صوبائی وزیر سیلم خان، ضلعی صدر اپر چترال سید حسین شاہ ،سابق تحصیل میئر مستنصر الدین مورڈیر، پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ ونگ ملاکنڈ ڈویژن کے زاہد حسین ،سابق ناظم ایڈوکیٹ سراج علی خان ،سابق ناظم آمیر اللہ ،
حاکم آفضل قباد ،انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی اپر چترال قاضی علی مراد ،ضلعی نائب صدر لوئر چترال بشیر احمد،آفضل آمان خان گشٹ ریٹایرڈ صوبیدار نیت ولی سورلاسپور،سردار احمد بروک،شجاع احمد بالیم ، معروف شخصیت حاجی مراد خان ،سلطنت جان ،اور پارٹی کے دیرنہ و پرانے کارکنان، پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان قیادت ، اور وادی لاسپور کے عمائدین موجود تھے ۔ سہروردی خان یفتالی نے
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ ” ملک کی بقا اور ملک کی سلامیت سب سے مقدم ہے ،جب ملک رہے گا تو سیاست ہوگی ، سیاست ہوگی تو مخالفت ہوگی مخالفت ہوگی تو دلائل کی روشنی میں بحث و مباحثہ ہوگی تو یہ جمہوریت کی حسن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی شہید جمہوریت مرحوم ذولفقار علی بھٹو ایک نظریے کا نام ہے جس نے عوام کو ایک مثبت شعوردیا ہے۔ جس نے اس ملک کو ایک آیئن دیا آج تک ہم اس سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے اِسی آیئن کی پاسداری کرتے آرہے ہیں ۔ترقی اور عوام کی خوشحالی ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے
کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے ریلیف کی بات کی ہے ۔سہروردی خان نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جدو جہد کی ہے اور مستقبل میں بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وہ شہیدوں کی جماعت ہے ،جو سر کاٹانے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ تاریخ میں زندہ میں ہوتے ہیں جو سر جھکاتے ہیں انہیں اس کا معاوضہ ملتا ہے۔شہید ذولفقار علی بھٹو اور اِس کی صاحبزادی نے سر کاٹانا مناسب سمجھا لیکن سر جھکانا انہیں اچھا نہیں لگا، تب سے آج بھی تاریخ انہیں جمہوریت کی شہید کے نام سے یاد کرتی ہے۔پاکستان میں جمہوریت کی بقا کے لئے کی گئی اس خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ملک میں ہم سب سیاسی جماعتوں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، خاص کر چترال میں تمام سیاسی جماعتین ملکر چترال کی ترقی کے لئے کوشان ہیں۔ہم سب ملکر چترال کی ترقی کے لئے جمہوری طرز میں اپنی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔سہر وردی خان نے شمولیت اختیار کرنے والے تمام افراد کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرکے شمولیت اختیار کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔سہروردی خان نے وادی لاسپور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام لاسپورہمیشہ ان کے ساتھ ہر وقت کھڑے ہیں اور یہ ہی ایک بہادر قوموں کی نشانی ہے۔
صوبائی نائب صدر سلیم خان نے پارٹی میں شامل ہونے والے تمام کومبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں ہار پہناکرانہیں خوش آمدیدکہا۔ سلیم خان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیش غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑتی ہوئی آئی ہے جس کیلئے بحیثیت ایک سیاسی ورکر آپ کوہماراساتھ دیناہوگا،نوجوانوں کوباعزت روزگارکے مواقع فراہم کرناپیپلزپارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے
مزیدکہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے شہیدذوالفقارعلی بھٹو اورشہیدمحترمہ بے نظیربھٹو نے ملک اوراسکے عوام کی خاطرنہ صرف اذیتیں برداشت کیں بلکہ جان کے نذرانے پیش کرکے اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیاانکایہ مشن پارٹی ہرورکرکے لئے مشتعل راہ ہے۔سلیم خان نے کہاکہ پی پی پی ہمیشہ چترال کو اولین درجہ دیتا آیا ہے اور چترال میں جتنے بھی بڑے منصوبے اور ترقیاتی کام ہوئے ہیں یہ سب پی پی پی کے دورِ حکومت کے ہیں۔ پی پی پی غریبوں کی پارٹی اور آواز ہے اور ہمیشہ جمہوریت کے لیے کام کیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جس میں عام ورکر کو عزت دی جاتی ہے۔
معروف سماجی وسیاسی شخصیت امیراللہ یفتالیٰ نے اپنے مختصر خطاب میں مہمانوں کاشکریہ اداکیااورپی پی پی میں شامل ہونے والے قافلے کومبارک باددی۔ شمولیاتی پروگرام میں وادی لاسپور کے نامور نامی گرامی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت نوجوان سورلاسپور سے لے کر گشٹ ،رامان ،بالیم ،بروک ،ہرچین پھورت کے عوام نے سہروردی خان کیساتھ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ، معروف سیاسی شخصیت اجدر خان بالیم،شاہ خان قریشی سورلاسپور،ریٹایرڈ صوبیدار محمد نادر سورلاسپور،حیدر خان بالیم،میرزہ ولی بالیم،گل محمد بالیم، شیر حوس بالیم،فرمان مد د بروک،وزیر عالم بروک ،غلام حیدر خان رامان،حاصل مراد خان رامان،ریٹاریرڈ حوالدار وزیر خان رامان،ابراہیم خان رامان،آفسر خان بابا ہرچین،مقبول علی شاہ،نور علی خان ،رحمت خان،سردار خان،مجیب عالم ،جہانگر خان، پولو کے نامور کھلاڑی میر سلیم خان المعروف پہلوان، رامان سےسابق کونسلر و سیاسی شخصیت عبدلکریم ، ان کے فرزند ارجمند عبداللہ جان، پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیات حوالدار زرگر خان ،سرفراز خان نے باقاعدہ طور پر شمولیت اختیار کی۔۔
سہروردی خان یفتالی پیشے کے لحاظ سے درس تدریس سے منسلک رہے ، ریٹاریرڈ منٹ کے بعد انہوں نے باقاعدہ طور پر عملی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا، سال 2022 میں بلدیاتی الیکشن میں انیوں نے آزاد اُمیدوار کے طور پر تحصیل چیرمین شب کے لئے انتخابات میں حصہ لیا اور اپنے پہلے ہی سیاسی اکھاڑے میں شاندار مقابلہ کیا ۔وہ آزاد اُمیدوار کی حیثیت سے بلدیاتی الیکشن میں 6300 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ،سہر وردی خان یفتالیٰ یونیورسٹی اف پشاور سے شعبہ تاریخ میں ایم اے او ر ایم اے ایجوکیش کی ڈگری لی ہوئی ہے، نرم لہجہ کم گو ،غریب پرور سہروردی خان ایک مثبت سوچ کی مالک ہے ۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی چترال کو مزید مظبوط کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔