لوئر چترال پولیس کے آفیسر کی انسپکٹر رینک میں ترقی
چترال (چترال ایکسپریس)سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے آفیسر غفار شاہ کے اعزاز میں ایس۔پی۔انوسٹی گیشن آفس میں خصوصی پروگرام کا انعقاد
پروگرام میں ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ نے خصوصی طور پر شرکت کی
اس کے علاوہ ایس۔پی۔انوسٹی گیشن عتیق الرحمن، ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر ایاز زرین،سنیئر پبلک پراسیکیوٹر افضل،ڈی۔ایس۔پی۔لیگل شیر محسن الملک، ڈی۔ایس۔پی۔ انوسٹی گیشن عزیز الدین،RI پولیس لائن انسپکٹر قربان خان اور دیگر پولیس آفسران بھی موجود تھے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال اور ایس۔پی۔انوسٹی گیشن نے ترقی پانے والے آفیسر کو انسپکٹر رینک کے بیجیز لگائے۔
اس موقع پر آفسران نے ترقی پانے والے آفیسر کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کااظہار کیاافیسر غفار شاہ نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو بخوبی سرانجام دیں گے اور محکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ کا باعث بنیں گے۔