نو تعینات ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محسن اقبال نے چارج سنبھال لیا

چترال (چترال ایکسپریس)نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے اپنے عہدے کا ب چارج سنبھال لیا۔دفتر پہنچے پر اے ڈی سی فنانس انور اکبر خان نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز لوئر چترال ڈاکٹر محمد عاطف جالب , ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی , ایس ایم چترال لیویز ٹکہ خان اور سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

۔ چترال لیویز کے چاق و چوبند دستے نے کمانڈنٹ چترال لیویز / ڈپٹی کمشنر کو گارڈ آف انر پیش کی۔

 نو تعینات ڈپٹی کمشنر نے افسران اور سٹاف سے ملاقات کی۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا، تعلیم، روزگار، انفراسٹرکچر خاص کر روڈز (بین الاضلاع اور اندرون ضلع)،سیاحت کا فروغ، شہر وں کی صفائی ،صحت اور پولیو سے نجات ان کی اولین ترجیحات میں سے ہونگی ۔

ا نہوں نے کہا کہ ضلع کے اندر افسران کے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے ہونگے۔

حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہو گی ۔ تاکہ عوام کو محسوس ہو کہ انکے کام ہو رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے چترال کے عوام سے اپیل کی کہ چترال کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اور مسائل کی نشاندہی کریں۔تاکہ ہم ملکر ضلع چترال کو ایک ماڈل ضلع کا درجہ دے سکیں اورچترال کا سافٹ امیج اور چترال کے کلچر کی تشہیر کر سکیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى