سٹی پولیس چترال کی کامیاب کارروائی 36لیٹر دیسی شراب برامد

چترال (چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ آختر حیات خان, ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال افتخار شاہ کے ہدایت پر لوئر چترال میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی منیرالملک اور ٹیم نے بہترین حکمت عملی سے شراب کی اسمگلنگ ناکام بناکر ملزم اکبر ولی ولد جم خان سکنہ رمبور کے قبضے سے 36 لیٹر دیسی شراب از قسم ( ٹارہ) برامد کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى