ریشن شادر کے متاثرین کے جائز تحفظات دور کرکے فوری روڈ بحال کی جائے.صدر تجار بونی رحیم خان

تاخیر کی صورت میں اپر چترال میں اشیائے خورد و نوش کی قلت پیدا ہونےکا حدشہ ہے۔صدر تجار یونین بونی رحیم خان

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)صدر بازار یونین بونی اپر چترال رحیم خان نے نائب صدر عبد الجبار اور جنرل سکرٹری تجار یونین کے ساتھ ریشن شادر میں متاثرہ سڑک کا جائزہ لینے کے لیےشادر کا دورہ کیا صدر نے متاثرہ روڈ دیکھنے کے بعد متاثرین سے ملاقات کرکے ان کے ساتھ ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا متاثرین شادر شدید مایوسی کا شکار ہیں ان کا کہنا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ حالات کے سنگینی پر توجہ نہیں دے رہی ہے جو مسائل سے وہ دوچار ہیں وہ ناقابل برداشت ہیں۔ ان کا شکواہ ہے کہ نہ ان کو موزون معاوضہ بروقت ملتا ہے نہ روڈ کے لیے زمین خریدتے وقت موزون نرخ مقرر کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے تمام تر مشکلات کے باوجود پینے کے پانی تک دستیاب نہیں۔ متاثرین نے منتخب نمائیندوں اور ضلعی حکام سے مسائل پر سنجیدہ توجہ دینے کی درخواست کی ۔ صدر بازار یونین بونی نے متاثرین کو تسلی دی کہ بازار یونین آپ کے جائز حقوق کے حصول کے لیے آپ کے ساتھ ہے۔ صدر رحیم خان نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کے جائز تحفظات دور کرکے فوری اپر چترال کو دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحد روڈ کھولنے کا بندوبست کی جائے انہوں  نے کہا کہ روڈ کھولنے میں تاخیر کی صورت میں پورا اپر چترال مسائل سے دوچار ہوسکتی ہے یہاں اشیائے خوردنوش کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ اپر چترال میں کوئی بڑا مارکیٹ نہیں کہ وہ عرصہ دراز کے لیے اشیاء ضروریہ اسٹور کرسکے صدر اپر چترال نے تاجر برادری سے درخواست کی کہ حالات کے پیش نظر تجارت کو وسیلہ نجات بنانے کا سوچے۔لوگ مشکل حالات سے دوچار ہیں ۔ ان کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش عبادت ہے۔حالات کے پیش نظر ناجائز منافع کمانے سے پرہیز کی جائے۔

زر الذهاب إلى الأعلى