
کمیونیکیشن سیکٹر میں لنک روڈ اور انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ چترال کے دیگر مسائل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ نور الٰہی، نائب صدر پی ایم ایل (ن) کا ایڈیٹر کے نام مراسلہ۔۔۔
انجناب کے موقر اخبار کے وساطت سے مندرجہ ذیل گزارشات میں وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف، میاں محمدنواز شریف سابق وزیر اعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف منسٹر پنجاب محترمہ مریم نواز، گورنر خیبر پختونخوا، سیشن جج چترال،ڈپٹی کمشنر چترال لویر/اپر، ڈی پی او چترال لویر/اپر کی خدمت میں پیش کرنا چاہتاہوں:
1۔ چترال کی آبادی 6 لاکھ اور رقبہ 14000مربع کلومیٹر ہے۔
2۔ دریائے چترال گرمیوں میں 42000 کیوسک پانی چترال خاص سے گزرتا ہے فی الحال اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا جارہا ہے۔ گولین گول پائیڈرو پاوئر پراجیکٹ 108میگاواٹ ہے جسے سابق وزیر اعظم نے کرایا تھا۔
3۔ اس پانی سے فائدہ اٹھایا جائے اور ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ بنوائے جائیں تو لاہور اور پورے پاکستان تک بجلی کی ضرورت پوری ہوگی۔
4۔ چترالی قوم 79فیصد سنی، 29.5اسماعیلی اور 0.5فیصد کالاش ہیں۔
5۔ چترالی قوم پر بہت ظلم ہورہا ہے، چترال بارڈر ایریا ہے۔ ہندوستان براستہ گلگت و آزاد کشمیر اور افغانستان دونوں ساتھ ہیں۔ چترالی قوم افواج سے پہلے دونوں طرف ملک کی حفاظت خود سے کریں گے۔ میں نورالٰہی خود ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جان دینے اور جان لینے کے لئے تیار ہوں۔ ہر چترالی اور پوری چترالی قوم ایسی ہی تیار ہے۔
6۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے چترال کا دورہ کیا۔ بہت اچھا لگا۔ بدقسمتی سے موجودہ وزیر اعظم نے چترال کا دورہ نہیں کیا ہے۔
7۔ بلوچستان، پشاور میں ہندوستان اور افغانستان سے آئے دہشت گرو افوج پاکستان پولیس اور عام شہریوں کو نشانہ بنار ہے ہیں۔ افواج پاکستان ان کا دلیرانہ مقابلہ کررہے ہیں۔ ہندوستان اور افغانستان دونوں ہم پاکستانی قوم کے مفتوح ہوں گے۔ ان کی کیامجال کہ مملکت خداداد پاکستان کو نقصان پہنچائے۔ پاکستان کو اب امریکہ سے اتحاد ختم کرنا چاہئے۔ اس کی وجہ سے سب مسائل ہمیں درپیش ہیں۔ 1971ء میں ملک دولخت ہوا۔ ہمیں Russiaسے تعلق استوارکرنا چاہئے۔ امریکہ ایک الگ تھلگ خطہ ہے۔ روس ہمارا قریبی ملک ہے۔
8۔ اگلے پارلیمانی دور میں بلاول کو صدر پاکستان اور مریم نواز کو وزیر اعظم ہونا چاہئے۔
9۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دورمیں لواری ٹنل پر 27ارب روپے لگوائے گئے اور ٹنل پر کام مکمل ہوا۔ سابق وزیر اعظم کی چترال کے لئے بہت سارے خدمات ہیں۔
10۔ انجینئر امیر مقام ایک انتہائی غیر معروف اور بے کار شخص ہیں، اس نے کچھ بھی فائدہ مند کام نہیں کیاہے۔ نہ ہی صوبہ کے لئے فائدہ مند ہے۔ سابق COASمشرف سے دوستانہ تعلقات کی وجہ سے آگے لائے ہیں۔ اس کو PML(N)سے دور کیاجائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کو چاہئے کہ اس کی جگہ کسی اہم محنتی اورمخلص شخص کو آگے لائے۔ امیرمقام انتہائی نالائق شخص ہے جس نے پرویز مشرف سے بھی وفا نہیں کیا۔
11۔ میں نورالٰہی سابق انسپکٹر کواپریٹوز پشاور چترال اس سلسلے میں ایک مضمون بھی بھیجوں گا، پہلے بھی بھیجتا آیا ہوں۔
12۔ لواری سرنگ سے آگے والا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے جس سے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ لاوی HPPکی تکمیل بھی ضروری ہے۔
13۔ چترال کے لئے بھی گندم 12000روپے کی بجائے گلگت کی طرح سبسڈی دیا جائے۔ بھٹو صاحب کے دور میں گوداموں کا نظام لایا گیا تھا جوکہ دور افتادہ چترال کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں تھا لیکن حالیہ دور میں عام عوام کے لئے گوداموں سے گندم کی خریداری روک کر ملوں کے حوالے کیا جارہا ہے جوکہ سراسر ظلم ہے۔
14۔ ہماراتعلق خاص چترال سے ہے۔ UCبروز اور وی سی چمرکن (نزد چترال خاص 8کلومیٹر) اورغوچ میں آج کے دورمیں بھی DSLکی سہولت موجود نہیں ہے۔ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔
15۔ گزارش ہے کہ اس سلسلے میں PTCLکو پابندکیا جائے تو وہ فوری طور پر اسے بیشتر وی سی چمرکن وی سی اور غوچ اور یونین کونسل بروز میں DSLکی سہولت مہیا کروایاجائے تاکہ یہاں کے طالب علم اورعام شہری وغیرہ اپنے مسائل آج کے دور کے حساب سے حل کرسکیں۔ یہ انتہائی ضروری ہے۔
16۔ وی سی چمرکن توردہ کے عوام لنک روڈ ناقص ہونے کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا شکار ہیں۔ لنک روڈ چمرکن توردہ (قاقدار) سابق سول جج لطف الٰہی کے گھر سے لے کر عطاءاللہ ولد حاجی کے گھر تک پرانے روڈ کی مرمت اور PCCبنوائی جائے۔ اس روڈ پر عوامی قبرستان،آبادی15گھرانے، زمینات اور چراگاہیں ہیں۔ اسکی لمبائی ادھا کلومیٹر ہے۔
17۔ اس سلسلے میں ہم اہلیان توردہ چمرکن چترال درخواستی چلے آرہے ہیں۔
18۔ اس کے علاوہ عوامی قبرستان (لشٹو ٹیک) سے آگے (چناران موڑ) تک جیپ ایبل روڈ کی تعمیر بھی ناگزیر ہے۔
19۔ جناب والا کی خدمت میں درخواست ہے کہ ان عرضداشتوں پر ضرور عمل کروانے کے لئے ہدایات جاری کرائیں۔ سابق جج لطف الٰہی مرحوم کے گھر سے عطاء اللہ ولد حاجی کے گھر تک راستہ انتہائی ذیادہ چڑہائی ہے۔ اس کی مرمت اور RCCکرانا بنیادی ضرورت ہے۔ بیماروں،مریضوں اور تدفین کے لئے گاڑی کا آنے اورجانے کا مسئلہ ہوتے ہیں۔
20۔ DSLکے سلسلے میں میرے بیٹے عطاء الٰہی سافٹ وئر انجینئر 03400324243سے رابطہ بذریعہ PTCL اور اعلیٰ حکام کیا جاسکتا ہے۔
21۔ توردہ چمرکن کے لنک روڈ کی مرمت اور توسیع تا کوہ جوکہ الگ گاؤں ہے، چمرکن توردہ کی حد بندی میں راستے کی مرمت، پختگی اور توسیع نہایت ضروری ہے۔
22۔ یہ درخواست چمرکن توردہ کے عوام کے خواہش اور ضرورت کے پیش نظر میں نورالٰہی سابق انسپکٹر کواپریٹوز چترال اور سابق نائب صدر پی ایم ایل (این) چترال کی طرف سے برئاے ضروری کاروائی پیش خدمت ہے۔
23۔ ذولفقار علی بھٹو ایک عظیم لیڈر تھے۔ ا ن کے دور میں چراگاہیں، جنگلات، آب گاہیں عوام کے لئے مختص ہوئے جن سے ہر کوئی استفادہ بنیادی انسانی حقوق کے طو ر پر اٹھاسکتا ہے۔ اگر بھٹو زندہ ہوتے تو پاکستان اور چترال کی قسمت ضرور بدلتی۔
24۔ بانی پی ٹی آئی کا یہ ماننا ہے کہ پاکستان میں ہر وقت ان کی حکومت ہو۔ یہ بادشاہی نظام قائم کرنے کی کوشش ہے۔ پی ٹی آئی کو ایسے رویوں سے بازرہنا چاہئیےاور ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لئے آگے آکر کام کرنا چاہئے۔
نورالٰہی چمرکن چترال صوبہ خیبر پختونخوا
نائب صدر مسلم لیگ (ن) چترال
